صفحات

اتوار، 24 فروری، 2013

لاہور بلاگروں کا بڑے پیزے کو ہڑپ کرنا

اتوار کا دن تھوڑا مصروف ہوتا ہے اور اوپر سے عبدالقدوس کی جانب سے لاہور کے بلاگروں کے اکٹھ کا سندیسہ بھی تھا۔جلدی جلدی بیوی کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ اپنے کام نمٹا کر میں نے تقریباً سوا دو کے قریب زوہیر کو فون کیا کہ میں بس تین بجے تک پہنچ رہا ہوں ۔زوہیر کا کہنا تھا کہ ہم آپ کا انتظار کریں گے ۔
سوا تین کے بعد میں لاہور گلشن راوی کے بگ پیزا ہاؤس میں داخل ہوا تو سامنے ہنستے کھیلتے زوہیر صاحب ، سعد ملک صاحب ، ایم بلال صاحب ۔ عبدالقدوس صاحب اور ان کے ہنس مکھ بھائی بیٹھے ایک بڑے پیزے کو ہڑپ کرنے میں مصروف تھے ۔
میرے السلام علیکم یا اہل المجالس کہنے پر سب محترم دوستوں نے جواب دینے کے ساتھ ہی پیزے کی بھی پیشکش کر دی ۔سعد ملک نے اپنی جگہ پیش کرتے ہوئے پیزا ڈالنا شروع کر دیا ۔کھانے کے ساتھ ساتھ آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ بہت سی باتیں ہوئی ۔باتوں باتوں میں ہی ہم لوگوں نے بٹ صاحب ( عبدالقدوس ) کی مہمان نوازی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو بڑے سائز کے پیزوں پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے سادی بوتلوں سے خوب انجوائے کیا۔
میں خصوصی طور پر ایم بلال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ گجرات سے تشریف لائے اور ہمیں اپنی خوبصورت باتوں سے ہنسانے کے ساتھ ساتھ ہمارے علم میں بھی اضافہ کرتے رہے ۔



[gallery ids="714,715,716,717,718,719,720,721,722,723,724,725,726,727,728,729,730,731,732,733,734,735,736,737,738,739,740,741,742,743,744,745,746,747,748"]

مکمل تصاویر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں


24 تبصرے:

  1. ارے واہ ،آئے دن آپ لوگ تو خوب ملاقاتوں کے مزہ لوٹ رہے ہو ۔۔۔ اللہ پاک سب بلاگرز کے درمیان یوں ہی محبت قائم رکھے۔۔۔آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. ارے پردیسی صاحب پیزے اتنے بھی بڑے نہیں تھے ویسے

    جواب دیںحذف کریں
  3. جی ہاں ۔۔ خوبصورت اور اچھے لوگوں کے ساتھ ایک بامقصد اور علمی بیٹھک

    جواب دیںحذف کریں
  4. آپ کی دعاؤں پر آمین
    آپ اگر پاکستان کبھی آئیں تو بتائیے گا۔آپ کے اعزاز میں ہم اس سے زیادہ اہتمام کرنے کی کوشش کریں گے

    جواب دیںحذف کریں
  5. بھائی جی ۔۔۔ بیان میں تو وڈا کر کے ہی پیش کرنا تھا نا ۔۔۔ شکر کریں کہیں بہت وڈا نہیں لکھ دیا

    جواب دیںحذف کریں
  6. خوش رہیں اللہ رزق اور کمائی میں برکت دے ۔آپ نے کہہ دیا ہے تو مجھے لگا کہ آپ نے کرہی دیا شکریہ ۔

    دو بار آپ کی پاک زمین پر آچکی ہوں آگے ارادا تو ہے اللہ پورہ فرمائے ۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. ماشااللہ جی بہت خوشی ہوئی کہ آخر کار آپ لوگ مل بیٹھنے میں کامیاب ہو گئے اور بہت افسوس ہوا کہ اس ہفتے لاہور میں نہیں تھے اور پیزا کھانے سے رہ گئے- میرا مطلب ہیےآپ لوگوں سے ملاقات سے رہ گئے- چلیں " یار زندۃ -------------------"

    جواب دیںحذف کریں
  8. چلیں کوئی بات نہیں۔۔اگلی دفعہ ہم آپ کو آپ کا یہ پچھلا حصہ بھی کھلا دیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  9. یہ کیا میں تو یہاں اس لیے آیا تھا کہ ایک تو تصویریں دیکھ لوں‌گا اور دوسرا ملاقات کی تفصیل پڑھ لوں‌گا۔ تفصیل تو آپ نے لکھی ہی نہں

    جواب دیںحذف کریں
  10. جزاک اللہ ہم پھر دوہری شدت سے انتظار کر رہئے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  11. تصاویر ہماری طرف سے اور تفصیل ایم بلال کی جانب سے ۔۔اور انہوں نے ابھی میرے خیال میں '' انتظار فرمائیے '' کا پٹھا لگایا ہوگا

    جواب دیںحذف کریں
  12. شکریہ بھرا جی ۔۔۔ ملاقات بھی مزیدار تھی

    جواب دیںحذف کریں
  13. حسیب نذیر گِل25 فروری، 2013 4:35 AM

    واہ بہت عمدہ
    ویسے یہ بڑے والے بھائی صاحب کون ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  14. آپ کی مراد کہیں جن بابا کی طرف تو نہیں ۔۔۔ یہ بھرا جی سعد ملک صاحب ہیں ۔۔ بڑے دبنگ لڑکے ہیں۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  15. ملاقات بھی اچھی رہی ہوگی یقیناََ ، بس تفصیل کا انتظار ہے ۔ اور یہ ایک تصویر میں چھوٹا سا ننھا منا معصوم سا بچہ کون ہے ؟

    جواب دیںحذف کریں
  16. اچھا جی ۔۔۔ ایم بلال کے ساتھ جو کھڑے ہیں۔۔۔وہ جناب زوہیر صاحب ہیں ۔۔۔مجھے لگتا ہے آپ نے جان بوجھ کر پوچھا ہے۔۔۔
    زوہیر کو پتہ لگ گیا تو ۔۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  17. ماشااللہ جی بہت خوشی ہوئی ۔۔۔ بس ہمیں اپنی ہی کمی محسوس ہوٕ ئی ۔ ہم تو اس لئے نہیں آئے کہ صرف لاہوریوں کا اکٹھ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  18. محترم ملک صاحب
    خاطر جمع رکھیں ۔انشااللہ اگلے ماہ اکٹھ میں آپ کو بلائیں گے بھی اور آپ سے مزے مزے کی باتیں بھی سنیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  19. نہیں جی میں تو اس کا پوچھ رہا تھا :D
    http://snaji.com/2013/02/25/bloggers-3/lhr-blogger-24-02-13-26/

    جواب دیںحذف کریں
  20. او اچھا ۔۔۔ آپ میری بات کر رہے ہیں :D
    بس یارا اصل میں آپ نے ہی صحیح پہچانا ہے ۔۔ ورنہ میرے فیشن ایبیل سفید بال دیکھ کر یار لوگ تو مجھے بوڑھا بابا ہی سمجھتے ہیں
    آپ کی عقلمندی کی تو مجھے داد دینی پڑے گی :D

    جواب دیںحذف کریں
  21. حسیب نذیر گِل26 فروری، 2013 8:11 AM

    جی بالکل انہی کی بات کررہا تھا۔
    وہ تو جسامت سے ہی دبنگ دکھائی دے رہے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  22. اوہ معذرت ایک دفعہ پھر لنک غلط پوسٹ ہوگیا ۔ دراصل میں اس کی بات کررہا تھا ۔
    http://snaji.com/2013/02/25/bloggers-3/lhr-blogger-24-02-13-25/

    جواب دیںحذف کریں