صفحات

اتوار، 20 اکتوبر، 2013

معروف اردو بلاگرہ ڈاکٹر عنیقہ ناز کے لئے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام

dr-aniqa-nazآج مورخہ ٢٠ اکتوبر ٢٠١٣ کو بمقام پاک ٹی ہاؤس لاہور میں معروف اردو بلاگرہ ڈاکٹر عنیقہ ناز کے لئے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تعزیتی نشست کی صدارت کے فرائض محترم عاطف بٹ نے انجام دئے جبکہ اس نشست کے مہمان خصوصی کراچی سے تشریف لائے ہوئے بلاگر اور لکھاری سکندر حیات بابا تھے۔ دیگر بلاگرز میں لاہور کے ہر دلعزیز بلاگر ساجد نامہ کے محترم ساجد شیخ اور شیخو و پردیسی بلاگ کے بانی نجیب عالم نے شرکت کی ۔

IMG_6174 (Custom)

یاد رہے کہ معروف اردو بلاگرہ ڈاکٹر عنیقہ ناز کا ٢٢ اکتوبر ٢٠١٢ء بروز سوموار کو کراچی میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔اردو بلاگنگ میں ڈاکٹر صاحبہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے آج مورخہ ٢٠ اکتوبر ٢٠١٣ کو بمقام پاک ٹی ہاؤس لاہور میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر عنیقہ ناز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ڈاکٹر صاحبہ کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین

IMG_6175 (Custom)


4 تبصرے:

  1. اللہ عنیقہ ناز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. اللہ پاک ڈاکٹر صاحبہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے۔ آمین

    انسان چلا جاتا ہے اور پیچھے اچھی یادیں رہ جاتی ہیں۔ ایک سال ہو گیا ہے، وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے۔ ان کی حادثاتی موت کا علم جناب خرم شہزاد خرم صاحب سے معلوم ہوا تھا۔

    اللہ پاک آپ بھائیوں کو اجر کثیر عطاء فرمائے جھنہوں نے ان کو یاد رکھا اور ان کے لیئے دعا کا احتمام کیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. بھائی جی آپ کی دعاؤں پر آمین

    جواب دیںحذف کریں